اسلام آباد حملہ، شہداء کے ورثاء سے اظہار افسوس
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر) سابق ٹکٹ ہولڈر و امیدوار PP-209 راؤ عارف سجاد نے اسلام آباد کی مسجد و امام بارگاہ پر ہونے والے خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ۔۔۔
یہ سانحہ نہ صرف پوری قوم کے لیے صدمے کا باعث ہے بلکہ انسانی جانوں کا ضیاع انتہائی افسوسناک اور ناقابل قبول ہے ۔راؤ عارف سجاد نے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس مشکل وقت میں قوم کو متحد رہنا ہوگا۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی اپیل بھی کی اور کہا کہ عبادت کے دوران معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ یہ حملہ کرنے والے عناصر اسلام اور انسانی اقدار کے دشمن ہیں اور ان کا مقصد ملک میں خوف و ہراس پھیلانا ہے ۔