وارداتیں، شہریوں سے نقدی ،موبائل ،سامان چھن گیا

وارداتیں، شہریوں سے نقدی ،موبائل ،سامان چھن گیا

ملتان (کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری نقدی، قیمتی سامان اور موٹر سائیکل سے محروم ہو گئے ۔

تھانہ نیو ملتان کے علاقے میں مسلح افراد ارشد سے نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ ستار کی موٹر سائیکل چوری ہو گئی۔تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے سے اکبر کے گھر سے نامعلوم افراد گھریلو سامان لے کر فرار ہوئے ۔ تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے سے عاصمہ بی بی کا موبائل فون چوری ہو گیا جبکہ تھانہ گلگشت کے علاقے سے شکیل کی موٹر سائیکل بھی چوری ہو گئی۔تھانہ بی زیڈ کے علاقے سے یوسف کے گھر سے قیمتی سامان چوری ہوا اور اسی حدود سے مجاہد کی موٹر سائیکل بھی چوری ہوئی۔ تھانہ صدر کے علاقے میں نامعلوم افراد کاشف کے گھر سے سامان لے کر فرار ہو گئے ۔ تھانہ کینٹ سے حشام کا موبائل فون اور تھانہ جلیل آباد سے اکرام کی موٹر سائیکل چوری ہو گئی۔تھانہ قطب پور کے علاقے میں مسلح افراد نے شہریار سے نقدی اور موبائل فون چھین لیا۔ پولیس نے تمام وارداتوں کے مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور ملزموں کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں