آر پی او کا مختلف ریجنز کے ٹریفک افسروں کیساتھ اہم اجلاس
ملتان (کرائم رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسر ملتان کیپٹن (ر) محمد سہیل چودھری نے ملتان ریجن کے اضلاع ملتان، وہاڑی۔۔۔
، خانیوال اور لودھراں کے ٹریفک افسروں کے ساتھ ایک اہم اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں چیف ٹریفک آفیسر ملتان کائنات اظہر نے شرکت کی جبکہ دیگر اضلاع کے ٹریفک افسروں نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں حصہ لیا۔اجلاس کے دوران ریجن بھر میں ٹریفک کی مجموعی صورتحال اور افسروں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔