رجن کالونی ماچھیوال میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

 رجن کالونی ماچھیوال میں فری  میڈیکل کیمپ کا انعقاد

وہاڑی (نمائندہ خصوصی) اوورسیز پاکستانی معروف معالج ڈاکٹر منظور طارق لنگڑیال نے اپنے آبائی گاوں رجن کالونی ماچھیوال میں انسانیت کی خدمت کے جذبے کے تحت فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا۔

کیمپ میں ڈاکٹر طارق لنگڑیال، دیگر ماہر ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے مریضوں کا مفت معائنہ کیا اور شوگر، بلڈ پریشر سمیت دیگر امراض کے ٹیسٹ بلا معاوضہ کیے۔ مستحق افراد میں مفت ادویات بھی تقسیم کی گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں