اسسٹنٹ کمشنر بوریوالاارشد اقبال کا تبادلہ، جواد حسین تعینات
بورے والا (نمائندہ دنیا)اسسٹنٹ کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ ارشد اقبال کا تبادلہ کر کے انہیں اسسٹنٹ کمشنر مری تعینات کر دیا گیا۔۔۔
جبکہ اسسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں جواد حسین ملک کو بطور اسسٹنٹ کمشنر بورے والا مقرر کر دیا گیا ہے ۔جواد حسین ملک ایڈووکیٹ بطور اسسٹنٹ کمشنر بورے والا اپنے فرائض سرانجام دیں گے ۔ شہری حلقوں نے امید ظاہر کی ہے کہ نئے تعینات ہونے والے افسر عوامی مسائل کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کریں گے ۔