کچہ میں ڈاکو راج ختم،اب تعلیم وترقی کا آغاز ہوگا، عون حمید ڈوگر

کچہ میں ڈاکو راج ختم،اب تعلیم وترقی کا آغاز ہوگا، عون حمید ڈوگر

مونڈکا (نامہ نگار )امن و امان پہلی ترجیح ،کچہ ڈاکوؤں سے پاک کر دیا گیا ہے ، اب کچے میں تعلیم، روزگار اور ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا،

حکومت پنجاب نے قاتل روڈ کے دو رویہ تعمیر کے پہلے فیز کی تعمیر کی منظوری دیکر جنوبی پنجاب کے عوام کے دل جیت لئے ہیں۔ ایم پی اے سردار عون حمید ڈوگر نے ڈوگر گروپ کے رفقاء کار کے ہمراہ علی دی بستی کے رہائشی معروف چادروچار پائی والے استاد میاں رحیم بخش قریشی مرحوم کے صاحبزادوں ملک کے مایہ ناز علمی و سائنسی شخصیات میاں عمران قریشی و ہاشمی اور میاں فرحان قریشی و ہاشمی سے ملاقات کے بعد میڈیا نمائندگان سے گفتگو کے دوران کہا کہ پنجاب میں عرصہ دراز بعد مریم نواز شریف کی قیادت میں ویژنری اور انقلابی گورنمنٹ کارہائے نمایاں سر انجام دے رہی ہے پورے پنجاب میں بے مثال ترقی کے بعد مظفرگڑھ میں قاتل روڈ سے موسوم جی ٹی روڈ کی تعمیر کے پہلے فیز کی تعمیر کی منظوری دیتے ہوئے فنڈز جاری کر دئیے گئے ہیں۔ اسی طرح دوسری بڑی کامیابی پنجاب میں کچہ کے علاقوں کو ڈاکوؤں سے پاک کر دیا گیا ہے جس سے علاقہ میں راہزنی ڈکیتی چوری اغوا برائے تاوان جیسے جرائم میں خاطر خواہ کمی واقع ہو گی ،ڈاکوؤں کی وجہ سے پورا کچہ بیلٹ ترقی اور تعلیمی سہولیات سے محروم تھا ،اب کچہ کے علاقے ترقی کی راہ پر گامزن ہوں گے ،تعلیم وصحت اور تعمیرات کے شعبوں میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا اور سب سے بڑی بات یہاں امن و امان سے عوام کو جوسکون میسر آئے گا نعمت سے کم نہیں ،مسلم لیگ ن کی حکومت اور وزیر اعلیٰ مریم نواز کا فوکس پنجاب میں امن و امان کا قیام اور پنجاب کی انقلابی ترقی پر ہے ہم سب ان کے دست و بازو ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں