سوشل میڈیا پرفصلوں کی غیر منظور شدہ اقسام کی تشہیر پر نوٹس

سوشل میڈیا پرفصلوں کی غیر منظور شدہ اقسام کی تشہیر پر نوٹس

ملوث عناصر کے خلاف سائبر قوانین کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائیگی

ملتان(وقائع نگار خصوصی)محکمہ زراعت پنجاب نے کپاس، دھان و دیگر فصلوں کی غیر منظور شدہ اقسام کی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تشہیر اور فروخت کے بڑھتے ہوئے رجحان کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے مؤثر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔ ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق فصلوں کی غیر منظور شدہ اقسام کی تشہیر اور خرید و فروخت نہ صرف قانوناً جرم ہے بلکہ یہ فصلوں کی فی ایکڑ پیداوارکے لیے بھی انتہائی نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے ۔ ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے واضح کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر غیر منظور شدہ اقسام کے بیج کی فروخت کا پروپیگنڈاکاشتکاروں کو گمراہ کرنے کے مترادف ہے ۔ایسی تشہیری مہم میں ویڈیو/ تصویر میں دکھائی جانے والی فصل تلف کر دی جائے گی۔اس ضمن میں تشہیری مہم میں ملوث عناصر کے خلاف سائبر قوانین کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں