کوٹ ادو میں لڑکی کا مبینہ اغوا

کوٹ ادو میں لڑکی کا مبینہ اغوا

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) تھانہ قصبہ گجرات کے علاقہ چاہ نہانے والا موضع راں کے رہائشی لیاقت حسین کھوکھر کی مدعیت میں مبینہ اغواء کے واقعے پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے ۔۔۔

 مدعی کے مطابق اس کی ہمشیرہ (ش) بی بی رات گئے گھر سے غائب ہو گئی، اور اپنے ہمراہ ڈیڑھ تولہ طلائی زیورات، 3لاکھ روپے نقدی، ایک موبائل فون اور کپڑوں کا بیگ بھی لے گئی۔صبح والدہ نے بستر پر نہ ہونے کی اطلاع دی، جس پر گھر والوں نے تلاش شروع کی لیکن تاحال کوئی سراغ نہیں ملا۔ مدعی کے مطابق نامعلوم ملزمان نے (ش) بی بی کو اغواء کیا اور نقدی و زیورات بھی ساتھ لے گئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں