کوٹ ادو میں ورکنگ وومن پر تشدد، مقدمہ درج
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) تھانہ محمودکوٹ کے علاقے بستی گودر پنوار شمالی کی رہائشی سدرہ صفدر کی مدعیت میں ورکنگ وومن پر تشدد اور دھمکیاں دینے کے الزام پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے ۔۔۔
متاثرہ بینک مظفرگڑھ برانچ میں ملازمت کرتی ہیں اور شام کو گھر واپس آتی ہیں۔متاثرہ کے مطابق گزشتہ ایک سال سے بستی کے لڑکے عرفان دانش، فخر عباس اور دو نامعلوم افراد مسلسل بدکرداری پر اکسانے والے الفاظ استعمال کرتے آئے ہیں۔ گزشتہ شام بینک سے واپسی کے دوران عرفان دانش نے ان کا راستہ روکا اور فخر عباس موبائل سے ویڈیو بنانے لگا۔ مزاحمت کرنے پر ملزمان نے انہیں پکڑنے کی کوشش کی لیکن اہل علاقہ کے آنے پر فرار ہو گئے ۔بعد ازاں ملزمان کے والدین نے معززین کے ذریعے معاملہ سلجھانے کا وعدہ کیا لیکن متاثرہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔