وہاڑی میں تکمیل قرآن کریم پر تقریب کا انعقاد
وہاڑی (خبرنگار) جامع مسجد مکی پرانا لاری اڈا میں نماز فجر کے بعد تکمیل قرآن کریم پر روحانی تقریب کا انعقاد ہوا۔۔۔
مولانا پیر محمد افضل مکی اور جامعہ خالد بن ولید ٹھنگی کے استاد الحدیث مولانا محمد اکرم شہزاد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن مجید پر عمل دنیا و آخرت کی کامیابی کی ضمانت ہے ، رزق حلال عبادت اور ہر عمل اخلاص کے ساتھ اللہ کی رضا کے لیے ہونا چاہیے ۔