نئی سولر پالیسی پر عملدر آمد روکدیا گیا:نذیر احمد آرائیں
گگو منڈی (نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے و سابق صوبائی وزیر چوہدری نذیر احمد آرائیں نے کہا کہ سولر صارفین کے لیے واپڈا کی نئی پالیسی پر عمل درآمد روک کر صارفین کو مالی نقصان سے بچایا گیا۔۔۔
پالیسی کے مطابق صارف سے 10روپے فی یونٹ خرید کر 60روپے فی یونٹ فروخت کیا جانا تھا۔ چوہدری نذیر احمد آرائیں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کا محور عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے اور عوامی مفاد کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے ۔