خانیوال :امن کمیٹی کا اجلاس، بین المذاہب ہم آہنگی پر زور
رمضان میں کی سکیورٹی کیلئے سخت اور مؤثر انتظامات کیے جائیں گے :ڈی پی او
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) سرکٹ ہاؤس خانیوال میں امن کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ڈی پی او اسماعیل کھاڑک اور ڈپٹی کمشنر ملیحہ رشید نے مشترکہ طور پر کی۔ اجلاس میں امن کمیٹی کے ممبران، علمائے کرام اور شہری نمائندوں نے بھرپور شرکت کی۔اجلاس میں بین المذاہب ہم آہنگی، مذہبی رواداری اور ضلع میں پائیدار امن کے قیام کے لیے اقدامات پر غور کیا گیا۔ ڈی پی او اسماعیل کھاڑک نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران مساجد اور امام بارگاہوں کی سکیورٹی کے لیے سخت اور مؤثر انتظامات کیے جائیں گے ۔ ڈپٹی کمشنر ملیحہ رشید نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ تمام مکاتب فکر کے ساتھ رابطے میں ہے اور ہر تجویز کا خیرمقدم کرے گی جو امن و استحکام کو مضبوط کرے ۔