سرکاری واجبات کی وصولی کا عمل تیز کرنیکی ہدایت
بورے والا (نمائندہ دنیا)اسسٹنٹ کمشنر بورے والا جواد حسین ملک کی زیر صدارت میونسپل کارپوریشن دفتر میں اہم ریونیو اجلاس منعقد ہوا۔۔۔
اجلاس میں تحصیلدار، نائب تحصیلدار، کانوگو، پٹواریوں، متعلقہ سٹاف اور ریکوری ٹیم کے ارکان نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران ریونیو ریکوری، زیر التواء مقدمات اور سرکاری واجبات کی وصولی سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر مختلف شعبہ جات کی کارکردگی پر بریفنگ دی گئی۔