گھر سے موٹر سائیکل ودیگر سامان چوری
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار )گھر سے موٹر سائیکل ودیگر سامان چوری ہوگیا۔ تفصیل کے مطابق کوٹ ادوکے۔۔
نواحی علاقہ 518 ٹی ڈی اے کے رہائشی ریاض احمد نے پولیس کو دی گئی درخواست میں بتایا کہ وہ گھر کے اندر موٹر سائیکل کھڑی کر کے سو گیا، صبح جب بیدار ہوا تو دیکھا کہ موٹر سائیکل اور دیگر سامان موجود نہ تھا ،چوروں نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گھر سے موٹر سائیکل اور دیگر سامان چوری کرلیا اور فرار ہو گئے۔