منشیات کیس کے ملزموں کو 14سال قید ، جرمانہ

منشیات کیس کے ملزموں  کو 14سال قید ، جرمانہ

ملتان(کرائم رپورٹر)ترجمان پولیس کے مطابق منشیات کے مقدمے میں گرفتار ملزموں کو14 سال قید کی سزا سنادی گئی۔۔۔

 ۔منشیات کے مقدمے میں گرفتار 02 ملزموں کو 14 سال قید اور04/04 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی گئی .دوران سماعت ایڈیشنل اینڈ سیشن جج ملتان نے ٹرائل مکمل ہونے پر مقدمے کا فیصلہ سنایا جس میں جرم ثابت ہونے پر مجرم محسن علی اور مہران کو 14 سال قید اور 04/04 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔سال 2025 میں تھانہ سیتل ماڑی سے اسٹنٹ سب انسپکٹر قیصر زمان انجم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے مجرم محمد عمران سے 06 کلو گرام چرس جبکہ محسن علی سے 05 کلو گرام چرس برآمد کی تھیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں