جہانیاں میں مردہ مرغیوں کا گوشت برآمد، مقدمہ درج
جہانیاں (نمائندہ دنیا) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے جہانیاں میں کارروائی کرتے ہوئے پولٹری شاپ سے 3 من مردہ اور ۔۔۔
بدبودار مضر صحت گوشت برآمد کر لیا۔ خانیوال ٹیم نے انچارج انعم عباس کی سربراہی میں ویٹرنری ڈاکٹر عادل مان کے ہمراہ نواحی چک نمبر 138 دس آر میں چھاپہ مارا، جہاں مردہ اور بیمار مرغیوں کا گوشت فریزر میں ذخیرہ کیا گیا تھا۔ ٹیم نے موقع سے مردہ مرغیاں بھی قبضے میں لے لیں۔