نہر میں پانی نہ چھوڑنے پر علاقہ مکین مشکلات کا شکار
بورے والا ( نمائندہ دنیا)پی ا ٓ ئی لنک نہر میں پانی نہ چھوڑنے پر علاقہ مکین مشکلات کا شکار ہو نے لگے ۔۔۔۔
ایک ماہ سے پابندی ختم ہو نے کے باوجود پانی نہیں چھوڑا گیا ، علاقہ مکین ۔ تفصیل کے مطابق پی آ ئی لنک نہر میں پا نی نہ چھوڑے جانے پر علاقہ مکین شدید مشکلات کا شکار ہو نے لگے پاکپتن سے جاری ہو کر دریائے ستلج میں جا ملنے والی اس نہر کے گرد ہزاروں خاندان اس کے پانی سے مستفید ہو تے ہیں۔ پابندی ختم ہو ئے ایک مہینہ گزر جانے کے باوجود محکمہ انہار نے پی آ ئی لنک نہر میں پانی نہیں چھوڑا شہریوں نے اعلٰی حکام سے پانی جاری کر نے کا مطالبہ کیا ہے ۔