عالمی یوم خواتین پر تقریب حقوق نسواں کو اجاگر کیا گیا
وہاڑی(نمائندہ خصوصی) فریڈ ہولوز فاؤنڈیشن، سماجی اداروں اور ویمن پروٹیکشن سنٹر کے تعاون سے عالمی یوم خواتین کے موقع پر تقریب منعقد ہوئی۔۔۔۔
تقریب میں خواتین کے حقوق، تحفظ اور معاشرے میں ان کے اہم کردار پر روشنی ڈالی گئی۔ ڈسٹرکٹ ویمن پروٹیکشن، سوشل ویلفیئر کے افسروں اور سماجی کارکنان نے شرکت کی۔مقررین نے کہا کہ خواتین تعلیم، صحت، سیاست، قانون، عدلیہ، کاروبار، کھیل اور دیگر شعبوں میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہیں ۔اور ملک کی ترقی میں حصہ ڈال رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کو مساوی مواقع فراہم کرنا ہر معاشرے کی ذمہ داری ہے اور حکومت اور سماجی اداروں کو عملی اقدامات کرنے چاہیے تاکہ خواتین معاشرے میں بااختیار ہوں۔