سیاسی استحکام کیلئے بانی پی ٹی آئی کو رہا کیا جائے ،عمران دھنوتر

سیاسی استحکام کیلئے بانی پی ٹی آئی کو رہا کیا جائے ،عمران دھنوتر

ایران پر جارحیت خطے کیلئے خطرناک، قوم کو متحد ہونے کی ضرورت، گفتگو

مونڈکا(نامہ نگار )ملک کے اطراف جنگ کی آگ بھڑک رہی ہے جس کا مینڈیٹ ہے وہ جیل میں ہے ،قوم کے مسترد شدہ افراد اقتدار میں ہیں، یہود و نصاریٰ پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کا خاتمہ چاہتے ہیں ،اس کے لیے ایران پر آتش و آہن کی بارش جاری ہے تاکہ پاکستان تک پہنچا جا سکے ،یہاں سیاسی عدم استحکام اور غیر سنجیدگی کا عالم یہ ہے کہ ایران پر جارحیت کیخلاف توانا اقدامات اٹھانے کے بجائے سکول بند کر دیئے گئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار سابق نائب صدر تحریک انصاف ضلع مظفرگڑھ و ٹکٹ ہولڈر حلقہ پی پی 271 میاں عمران دھنوتر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار پر بر اجمان شخصیات و قوتیں مملکت خداداد پاکستان کو لاحق خطرات کو بھانپتے ہوئے سنجیدہ ہوں ،ملک میں سیاسی استحکام پیدا کرنے کے لئے پہلی کوشش کے طورپر بانی تحریک انصاف کو آزاد کیا جائے ،ان پر جھوٹے مقدمات ختم کئے جائیں اور سیاسی ڈائیلاگ شروع کئے جائیں، ملک کو متحد صرف ایک سیاسی قوت تحریک انصاف رکھ سکتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں