ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم گرفتار،پستول برآمد
ملتان (کرائم رپورٹر)بدھلہ سنت پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔
پولیس کے مطابق دوران گشت مشکوک شخص کو روک کر تلاشی لی گئی تو اس کے قبضے سے غیر قانونی پستول برآمد ہوا۔ ملزم کی شناخت کاظم علی کے نام سے ہوئی ہے ۔