گھریلو جھگڑے پر شوہر کی فائرنگ، بیوی شدید زخمی
رحیم یارخان (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) گھریلو ناچاقی پر شوہر کی فائرنگ سے 27 سالہ خاتون شدید زخمی ہو گئی جبکہ اہل محلہ نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ رحمن کالونی کے رہائشی ذیشان نے۔۔۔
گھریلو جھگڑے کے دوران طیش میں آ کر اپنی 27 سالہ بیوی نازیہ بی بی پر فائرنگ کر دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گئی۔ فائرنگ کی آواز سن کر اہل محلہ نے فرار ہونے کی کوشش کرنے والے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے پستول برآمد کر لیا جبکہ زخمی خاتون کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اسے علاج فراہم کیا جا رہا ہے ۔