موسم بہارکی آمد ،میپکو ہیڈکوارٹر کی قدرتی مناظر سے سجاوٹ
خوشنما اور دلکش پھولوں سے نیا رنگ دیدیا گیا، خوبصورتی کی نئی جہات متعارف
ملتان (خصوصی رپورٹر) موسم بہار کی آمد نے نہ صرف قدرتی مناظر کو نیا رنگ دیا ہے بلکہ میپکو ہیڈکوارٹر کا ماحول بھی خوشنما اور دلکش پھولوں سے سجا دیا گیا ہے ۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر گل محمد زاہد کی خصوصی ہدایات پر شعبہ سول کی ٹیم نے بھرپور محنت اور لگن سے ہیڈکوارٹر کی خوبصورتی کو نئے جہات سے متعارف کرایا۔ٹیم نے لانز کی سرسبزی اور شادابی کے ساتھ ساتھ مختلف موسمی اور رنگ برنگے پھول لگا کر پورے احاطے کو ایک چھوٹے سے بہاری باغیچے کا منظر پیش کیا۔ چیف ہیومن ریسورسز اینڈ کیریئر پلاننگ آفیسر میاں محمد سہیل افضل اور جنرل منیجر ٹیکنیکل انجینئر ملک اشفاق احمد کی نگرانی میں ایڈیشنل ایکسین سول راؤ محمد افضل صابر کی سربراہی میں سب انجینئر سول محمود احمد اور ٹیم نے محنت اور توجہ سے ہیڈکوارٹر کے کمپلیکس، فنانس ڈائریکٹوریٹ اور کالونی کے لانز میں خوشبودار اور رنگین پھول لگائے ، جو بہار کے موسم میں بھرپور طریقے سے کھل گئے ۔اب یہ پھول نہ صرف ادارے کے ماحول کو خوشنما بنا رہے ہیں بلکہ روزمرہ دفتری مصروفیات میں آنے والے ملازمین اور مہمانوں کے لیے بھی پرکشش اور خوشگوار کیفیت پیدا کر رہے ہیں۔ میپکو ہیڈکوارٹر کا یہ منظر ادارے کے ماحول اور لوگوں کی فلاح و بہود پر دھیان دینے کا مثبت پیغام دیتا ہے ۔چیف ایگزیکٹو آفیسر ہمیشہ اس بات پر زور دیتے ہیں کہ ادارے کا ماحول صاف ستھرا، منظم اور خوبصورت ہو تاکہ ملازمین کو بہترین کام کرنے کا ماحول میسر آ سکے ۔ شعبہ سول کی ٹیم کی محنت نے اس ویژن کو عملی شکل دی۔