زیر تعمیر پارک کو مقررہ وقت پر مکمل کیا جائے ،وسیم حسن

زیر تعمیر پارک کو مقررہ وقت پر مکمل کیا جائے ،وسیم حسن

شاہ شمس پارک میں صفائی، لینڈ سکیپ ورک پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت

ملتان (وقائع نگار خصوصی) ایم ڈی ہارٹی کلچر ایجنسی ملتان سید وسیم حسن نے شاہ شمس پارک اور نرسریز کا تفصیلی دورہ کیا اور عید کے نزدیک زیر تعمیر پارک کو مقررہ وقت پر مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ پارک کا کام معیاری انداز میں مکمل کیا جائے تاکہ عید کے ایام میں شہریوں کو بھرپور سہولتیں فراہم ہوں۔سید وسیم حسن نے شاہ شمس پارک میں صفائی، لینڈ سکیپ ورک اور دیگر اہم امور پر خاص توجہ دینے کے احکامات دئیے ،گھاس ور پودوں کی کٹائی فوری مکمل کی جائے اور پینٹ ورک، جاگنگ ٹریک کی تزئین و آرائش پر بھی خصوصی توجہ دی جائے ۔ عید گاہ پارک کو جلد از جلد معیاری انداز میں مکمل کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ایم ڈی نے نرسریز کے حوالے سے بھی کہا کہ پودوں اور پھولوں کی افزائش میں اضافہ کیا جائے گا تاکہ شہر کو سبز، خوشنما اور خوبصورت بنایا جا سکے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہارٹی کلچر ایجنسی شہر کی خوبصورتی اور شہریوں کی سہولت کے لیے پرعزم ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں