چوری و ڈکیتی کی وارداتیں ، شہری نقدی و سامان سے محروم

چوری و ڈکیتی کی وارداتیں ، شہری نقدی و سامان سے محروم

لٹنے والوں میں خواجہ عاصم ، فیاض حسین ، شاہد ، مظہر جاوید،نواز ودیگر شامل

ملتان (کرائم رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں کے دوران شہری نقدی، موبائل فونز، موٹرسائیکلوں اور دیگر قیمتی سامان سے محروم ہو گئے ۔ پولیس نے مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔تھانہ گلگشت کے علاقے میں خواجہ عاصم سے دو ڈاکو اسلحہ کے زور پر 45 ہزار روپے لوٹ کر فرار ہو گئے ۔ تھانہ نیو ملتان کے علاقے میں فیاض حسین سے موبائل فون چھین لیا گیا جبکہ تھانہ بی زیڈ کے علاقے میں شاہد سے مسلح افراد نقدی اور موبائل فون لے گئے ۔ادھر تھانہ کینٹ کے علاقے میں مظہر جاوید، نواز احمد اور دانش کے موبائل فون چوری ہو گئے جبکہ جلیل آباد کے علاقے میں عبدالروف اور قطب پور کے علاقے میں فرحان کے موبائل فون چوری کر لیے گئے ۔ عامر سہیل کا موبائل فون، فہد اقبال کی موٹرسائیکل اور تقی شاہ کی تار بھی چوری کر لی گئی۔ شاہ شمس کے علاقے میں عبدالوہاب کے طلائی زیورات اور موٹرسائیکل چوری ہو گئی۔اسی طرح ممتاز آباد کے علاقے میں مبشر کے مویشی، سٹی شجاع آباد میں علی شیر کا سریا اور نور الٰہی کی ایل سی ڈی چوری ہو گئی۔ صدر شجاع آباد میں اکرم کی کوائل جبکہ گلگشت میں جنید کی موٹرسائیکل چوری کر لی گئی۔مزید وارداتوں میں بی زیڈ کے علاقے میں علی اختر، کوتوالی میں رضوان، نیو ملتان میں طلحہ اسلم، رکن عالم میں ذوالقرنین اور مجاہد حسین کے موبائل فون اور نقدی چوری ہو گئی جبکہ اعجاز کی موٹرسائیکل اور سیتل ماڑی کے علاقے میں سجاد اور وقاص گجر کے موبائل فون بھی چوری ہو گئے ۔ پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں