امام بارگاہ چابی معاملہ، رٹ درخواست دوبارہ سماعت کیلئے مقرر
ملتان (کورٹ رپورٹر) ہائی کورٹ ملتان بینچ کے جج جسٹس احمد ندیم ارشد نے امام بارگاہ تونسہ شریف کے متولی انصر علی کی ۔۔۔
دائر رٹ درخواست دوبارہ سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔ درخواست گزار کے وکیل نے اسسٹنٹ کمشنر تونسہ شریف کے اختیارات کو چیلنج کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ اسسٹنٹ کمشنر کو امام بارگاہ کی چابی اپنے پاس رکھنے یا کسی ایک فریق کو جلوس نکالنے کیلئے چابی دینے اور بعد ازاں دوبارہ اپنے قبضے میں رکھنے کا کوئی قانونی اختیار حاصل نہیں۔