ٹریفک حادثے میں موٹرسائیکل سوار کی ہلاکت کا مقدمہ درج
ملتان (کرائم رپورٹر) ٹریفک حادثہ میں شہری کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر پولیس نے ہائی ایس کے نامعلوم ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔مظفر آباد پولیس کو محمد رمضان نے بتایا کہ اس کے بیٹے علی اور حسنین موٹرسائیکل پر اپنے گھر آ رہے تھے ۔ ۔۔۔
جب وہ نشتر ہسپتال ٹو کے قریب پہنچے تو پیچھے سے آنے والی تیز رفتار ہائی ایس نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں دونوں شدید زخمی ہو گئے ۔ریسکیو ٹیم کو اطلاع دی گئی تاہم علی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ حسنین زخمی ہو گیا۔ حادثے کے بعد ہائی ایس ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔پولیس نے محمد رمضان کی مدعیت میں نامعلوم ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے جبکہ واقعہ کی مزید تفتیش بھی جاری ہے ۔