اینٹی کرپشن کارروائی، پی ایچ اے افسر اور ٹھیکیدار گرفتار

اینٹی کرپشن کارروائی، پی ایچ  اے افسر اور ٹھیکیدار گرفتار

ملتان (کرائم رپورٹر)ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان بشارت نبی کی نگرانی میں سرکل آفیسر اینٹی کرپشن سید علی حسن گیلانی نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ نمبر 5/19میں ملوث دو ملزموں کو گرفتار کر لیا۔۔۔۔

 گرفتار ملزمان میں پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان کے ڈپٹی ڈائریکٹر نوید احمد بھٹہ اور گورنمنٹ ٹھیکیدار امیر چغتائی شامل ہیں۔اینٹی کرپشن حکام کے مطابق دونوں ملزم ایک مبینہ میگا سیکنڈل میں ملوث تھے جس پر ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ٹیم نے خفیہ اطلاعات اور شواہد کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو حراست میں لیا۔حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور کیس کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے ۔ تحقیقات کے دوران مزید انکشافات اور دیگر افراد کے ملوث ہونے کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ۔ اینٹی کرپشن حکام کے مطابق قانون کے مطابق کارروائی کو آگے بڑھایا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں