پی ایچ ڈی سکالر حسن رضا کا اپنے تحقیقی مقالے کا کامیاب دفاع

پی ایچ ڈی سکالر حسن رضا کا اپنے  تحقیقی مقالے کا کامیاب دفاع

ملتان (خصوصی رپورٹر) پی ایچ ڈی کے طالبعلم ڈاکٹر حسن رضا نے فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں کامیابی سے۔۔۔

 اپنا تحقیقی مقالہ دفاع کیا۔ یہ مقالہ شعبہ فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (ایف ایف ایس این) کے پروفیسر ڈاکٹر محمد توصیف سلطان کی نگرانی میں مکمل ہوا۔مقالہ کے دفاع کے دوران امتحانی کمیٹی موجود تھی، جس میں پروفیسر ڈاکٹر اعجاز حسین سومرو (سندھ ایگریکلچر یونیورسٹی، ٹنڈو جام)، پروفیسر ڈاکٹر محمد توصیف سلطان، پروفیسر ڈاکٹر ریاض (ڈین فیکلٹی آف فوڈ سائنس اینڈ نیوٹریشن)، ڈاکٹر خرم افضل (چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف ہیومن نیوٹریشن)، ڈاکٹر طارق اسماعیل (چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی) اور ڈاکٹر قمر شامل تھے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں