زرعی یونیورسٹی میں امن آگاہی واک کا انعقاد
ملتان (خصوصی رپورٹر) محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں یوم تحفظ ناموس رسالتؐ کے موقع پر پرامن آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔۔۔
واک میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز)، اساتذہ، طلبہ اور فیکلٹی ممبران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ واک کا مقصد طلبہ اور اساتذہ میں ناموس رسالتؐ کے تحفظ کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور اس حوالے سے شعور بیدار کرنا تھا۔اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ناموس رسالتؐ ہمارے ایمان کا بنیادی جزو ہے اور اس کے تحفظ کے لیے ہر مسلمان کو اپنی ذمہ داری پوری کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اس دن کو منانے کا مقصد نئی نسل کو سیرت طیبہؐ کی تعلیمات سے آگاہ کرنا اور انہیں اپنی زندگیوں میں ان اصولوں کو اپنانے کی ترغیب دینا ہے ۔