تجاوزات اور مصنوعی مہنگائی کے خلاف کارروائیاں تیز
آپریشن کے دوران بازاروں میں قائم متعدد تجاوزات کو ختم کروا دیا گیا
لودھراں (سٹی رپورٹر) پیرا فورس نے رمضان المبارک کے آخری ایام میں ناجائز تجاوزات اور مصنوعی مہنگائی کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر لودھراں چوہدری محمد اشرف کی ہدایت پر ایس ڈی او پیرا فورس شاہد حسین سپرا کی زیر نگرانی انفورسمنٹ آفیسر اقرا حنیف نے لودھراں شہر اور گیلے وال کے بازاروں میں آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران بازاروں میں قائم متعدد ن تجاوزات کو ختم کروا دیا گیا جبکہ سرکاری نرخ ناموں کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کو جرمانے عائد کیے گئے ۔ اس موقع پر دکانداروں کو ہدایت کی گئی کہ عیدالفطر کی آمد کے پیش نظر مصنوعی مہنگائی سے گریز کریں اور اشیائے ضروریہ سرکاری نرخ ناموں کے مطابق فروخت کریں۔پیرا فورس کے مطابق کارروائی کے دوران نرخ ناموں کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کو مجموعی طور پر 17 ہزار 500 روپے جرمانہ کیا گیا۔، اور آئندہ خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی وارننگ جاری کی گئی۔ایس ڈی او پیرا فورس نے کہا کہ شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے اور بازاروں میں نظم و ضبط قائم رکھنے کے لیے یہ کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی۔ ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر آپریشن آئندہ بھی جاری رہے گا۔