اسسٹنٹ کمشنر ملتان سٹی نے پیرا فورس کا تفصیلی دورہ کیا

اسسٹنٹ کمشنر ملتان سٹی نے پیرا فورس کا تفصیلی دورہ کیا

ملتان (لیڈی رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر ملتان سٹی ازکا سحر نے پیرا فورس ملتان سٹی کا تفصیلی دورہ کیا۔ دورے کے موقع پر سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر مبشر قیوم نے اسسٹنٹ کمشنر کو عملے سے تعارفی ملاقات کروائی اور ۔۔

رمضان المبارک کے دوران کی جانے والی کارروائیوں پر بریفنگ دی۔اسسٹنٹ کمشنر اذکا سحر نے رمضان میں پیرا فورس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ہدایت کی ۔کہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لئے کارروائیاں بلا تفریق جاری رکھی جائیں۔سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر مبشر قیوم نے کہا کہ پیرا فورس ملتان سٹی شہریوں کو ہر ممکن سہولیات اور ریلیف فراہم کرنے کے لئے متحرک ہے اور رمضان کے مقدس مہینے میں عوامی خدمات کو ترجیح دی جا رہی ہے ۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں