جم خانہ وہاڑی :ماہ رمضان میں درس قرآن کی تکمیل

 جم خانہ وہاڑی :ماہ رمضان میں درس قرآن کی تکمیل

ملکی سلامتی، امت مسلمہ کے اتحاد اور جم خانہ کی ترقی کیلئے دعا

 وہاڑی (خبرنگار) سیکرٹری جم خانہ کاشف خان خاکوانی کی سربراہی میں ماہ رمضان کے دوران ممبران کے لیے دورۂ درس قرآن کا سلسلہ کامیابی سے مکمل ہوا۔ یکم رمضان سے آغاز ہونیوالا یہ پروگرام ستائیسویں رمضان تک جاری رہا۔ معروف عالم دین مولانا یحییٰ عبد الکریم نے قرآن کی تعلیمات، احکامات اور عملی پہلوؤں کو سادہ اور مؤثر انداز میں بیان کیا، جس سے شرکاء نے بھرپور استفادہ کیا۔ اختتامی تقریب میں ممبران نے سیکرٹری کی کوششوں کو سراہا اور پروگرام کو مثالی دینی و سماجی اقدام قرار دیا۔ مولانا یحییٰ عبد الکریم نے ملکی سلامتی، امت مسلمہ کے اتحاد اور جم خانہ کی ترقی کے لیے دعا کی۔ سیکرٹری نے معلم قرآن کو اعزازی شیلڈ اور تحائف بھی پیش کیے ۔ شرکاء نے آئندہ ایسے روحانی پروگرامز کے انعقاد کی ضرورت پر زور دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں