خان گڑھ میں پابندی کے باوجود پتنگ بازی عروج پر
مونڈکا (نامہ نگار)پنجاب بھر میں پتنگ بازی اور کیمیکل ڈور کی فروخت پر پابندی کے باوجود شاہ جمال روہیلانوالی خان گڑھ میں یہ غیر قانونی کاروبار کھلے عام جاری ہے ۔۔۔۔۔
مقامی شہریوں کے مطابق، پتنگ فروش بلا خوف و خطر اپنا کاروبار کر رہے ہیں اور مختلف بازاروں اور گلی محلوں میں پتنگیں اور کیمیکل ملی ڈور سرعام فروخت ہو رہی ہیں۔شہریوں نے بتایا کہ بچے کٹی ہوئی پتنگ پکڑنے کے لیے اکثر گھروں کی چھتوں، بجلی کے کھمبوں اور دیگر خطرناک مقامات پر چڑھ جاتے ہیں، جس کے باعث کسی بھی وقت بڑا حادثہ پیش آنے کا خدشہ رہتا ہے ۔ کچھ عرصہ قبل محلہ قادر آباد میں رفیق احمد زرگر کا پوتا پتنگ اڑاتے ہوئے چھت سے گر کر جان بحق ہو گیا تھا، جبکہ چند دن قبل شبیر مستری کا پوتا بھی چھت سے گر کر شدید زخمی ہوا ۔
جسے نشتر ہسپتال ملتان ریفر کیا گیا۔شہریوں اور سماجی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور ڈی پی او مظفرگڑھ سے مطالبہ کیا ہے کہ خان گڑھ میں پتنگ اور کیمیکل ڈور کی فروخت کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کی جائے تاکہ انسانی جانوں کو مزید خطرات سے محفوظ رکھا جا سکے ۔