تیل کی قیمتیں بڑھنے سے مہنگائی میں اضافہ ، مظہر رخسار سیال

تیل کی قیمتیں بڑھنے سے مہنگائی  میں اضافہ ، مظہر رخسار سیال

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر)پیپلز پارٹی کے تحصیل جنرل سیکرٹری مہر مظہر رخسار سیال ایڈووکیٹ نے کہا کہ عالمی منڈی میں۔۔۔۔

 تیل کی قیمتوں میں اضافے اور ملکی سطح پر توانائی کے بڑھتے اخراجات کے باعث مہنگائی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔ ان کے مطابق اس کے اثرات نہ صرف صنعتی و تجارتی شعبوں بلکہ عام شہریوں کی زندگی پر بھی واضح ہیں۔ شہری اشیائے ضروریہ کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے متاثر ہو رہے ہیں اور کاروباری لاگت میں بھی اضافہ ہو رہا ہے ۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری اقدامات کر کے عام آدمی کی مشکلات کم کی جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں