وہاڑی ،ریل بازار کی تزئین وآرائش کا کام تیز کرنے کا حکم
وہاڑی (خبرنگار )ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ نے ریل بازار کی بیوٹیفکیشن اور تزئین و آرائش ، فاؤنٹین لے آؤٹ ، گرافکس کے کام کا جائزہ لیا ۔۔۔۔۔
ڈپٹی کمشنر نے ریل بازار کے کام کو مزید تیز کرنے اور بارشی پانی کی نکاسی کیلئے ڈرینج بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بیوٹیفکیشن و تزئین و آرائش سے عوام کو خوبصورت ، دیدہ زیب اور دلکش ماحول دیکھنے کو ملے گا۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد افضال ، ایم او محمد افضل ، سب انجینئر رانا عدیل دیگر افسران موجود تھے ۔