لودھراں بار کا بائیو میٹرک نظام کیخلاف آج ہڑتال کا اعلان

لودھراں بار کا بائیو میٹرک نظام کیخلاف آج ہڑتال کا اعلان

وکلا عدالتی بائیکاٹ کریں گے ، نظام پر اضافی مالی بوجھ اور رکاوٹ کا الزام

لودھراں (سٹی رپورٹر) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن لودھراں نے بائیو میٹرک نظام کے خلاف آج ہڑتال اور عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے ۔ صدر سردار کامران خاں کی ہدایت پر جنرل سیکرٹری محمد شہباز بھٹی نے بتایا کہ آج کوئی وکیل عدالتوں میں پیش نہیں ہوگا۔وکلا کے مطابق عدالت عالیہ کی جانب سے بائیو میٹرک سسٹم پر سختی سے عملدرآمد کرایا جا رہا ہے ، جس سے سائلین پر اضافی مالی بوجھ پڑ رہا ہے اور بلاجواز ریونیو اکٹھا کیا جا رہا ہے ۔ کئی شہری اس نظام کی وجہ سے انصاف کے حصول میں مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ڈسٹرکٹ بار نے بائیو میٹرک نظام کو استحصالی قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی اور فوری خاتمے کا مطالبہ کیا ہے ۔ وکلا برادری نے عدالت عالیہ کو ایک قرارداد بھی ارسال کی ہے اور کہا ہے کہ جب تک نظام پر نظرثانی نہیں کی جاتی، احتجاج جاری رہے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں