لائیو سٹاک کے زیر اہتمام ویٹرنری ہسپتال میں تربیتی سیشنش
مستحق خواتین کو مویشیوں کی دیکھ بھال سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی
کہروڑپکا(نمائندہ دنیا )محکمہ لائیو سٹاک کے زیر اہتمام ویٹرنری ہسپتال میں تربیتی سیشن، مستحق خواتین میں مویشیوں کی دیکھ بھال سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی ۔تفصیلات کے مطابق تحصیل کہروڑپکا میں مجموعی طور پر 229 مستحق خواتین کو مویشی فراہم کیے گئے ہیں۔ اس تربیتی سیشن میں خواتین کو جانوروں کی صحت، متوازن خوراک، افزائش نسل کے طریقہ کار اور مختلف بیماریوں سے بچاؤ کے حوالے سے رہنمائی دی گئی۔ ماہرین نے خاص طور پر حفاظتی ٹیکہ جات کے بروقت استعمال اور پیٹ کی بیماریوں سے بچاؤ کے لیے ضروری احتیاطی تدابیر پر زور دیا۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک کہروڑپکا ڈاکٹر عزیز احمد نے کہا کہ حکومت پنجاب کی یہ سکیم معاشرے کے کمزور طبقات، خصوصاً مستحق خواتین کیلئے ایک اہم اقدام ہے اگر خواتین ان مویشیوں کی بہتر دیکھ بھال اور جدید طریقوں سے پرورش کریں توانکی معاشی حالت بہتر ہو سکتی ہے۔