ایڈیشنل سی ای میپکو وہاڑی کا آپریشن ڈویژن میلسی کا جائزہ

ایڈیشنل سی ای میپکو وہاڑی کا آپریشن ڈویژن میلسی کا جائزہ

کمپلینٹ سنٹر کا بھی دورہ،شکایات کے اندراج اور ازالے کا طریقہ کار چیک کیا

میلسی (نامہ نگار )ایڈیشنل چیف انجینئر میپکو سرکل وہاڑی عظمت علی خان اورکزئی نے میپکو آپریشن ڈویژن میلسی کا تفصیلی دورہ کیا۔اس موقع پر ایکسین میلسی انجینئر چودھری محمد اکرم جاوید نے ان کا استقبال کیا اور انہیں گلدستہ پیش کیا۔دورے کے دوران ایڈیشنل چیف انجینئر عظمت علی خان اورکزئی نے سی ایف سی سنٹر کا معائنہ کیاجہاں انہوں نے کمپیوٹرائزڈ نظام اور جاری امور کا باغور جائزہ لیا۔اس کے بعد انہوں نے کمپلینٹ سنٹر کا بھی دورہ کیا جہاں شکایات کے اندراج اور ان کے ازالے کے طریقہ کار کو چیک کیا اور عملے کو مزید بہتری کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔انہوں نے مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سروس ڈیلیوری کو مزید بہتر بنانے پر زور دیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں