امریکہ، ایران کشیدگی میں کمی پاکستانی کردار خوش آئند قرار
وہاڑی(نمائندہ خصوصی)موجودہ عالمی صورتحال میں ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی میں حالیہ کمی کو بین الاقوامی حلقوں نے خوش آئند قرار دیا۔
سیاسی و سماجی شخصیات چودھری طاہر پرویز اور چودھری حشام مصطفی نے کہا کہ پاکستان کے متوازن اور فعال کردار کی بدولت یہ پیش رفت ممکن ہوئی۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم اور عسکری قیادت کی بروقت کاوشوں نے نہ صرف تناؤ میں کمی کی بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کے مثبت تشخص کو بھی اجاگر کیا۔ پاکستان کی خارجہ پالیسی خطے میں استحکام کے لیے سودمند اور عالمی برادری میں وقار میں اضافہ کا باعث ہے۔