بستی شیخاں تونسہ بیراج کیس کا فیصلہ محفوظ،11مئی کو سنایا جائیگا

بستی شیخاں تونسہ بیراج کیس کا  فیصلہ محفوظ،11مئی کو سنایا جائیگا

کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)تونسہ بیراج کے قریب واقع بستی شیخاں کے ستر سے زائد خاندان اپنی رہائش گاہیں بچانے کیلئے قانونی جنگ لڑ رہے ہیں۔۔۔

 جبکہ عدالت نے کیس کا فیصلہ 11مئی کیلئے محفوظ کر لیا ہے ۔ 20جنوری 2026 کو پیرا فورس کے آپریشن کے دوران متعدد خاندانوں کو بستی سے بے دخل کیا گیا تھا۔ بعدازاں 2 اپریل کو متاثرہ مکینوں کو جگہ خالی کرنے کے نوٹسز جاری کیے گئے تاہم انہوں نے نوٹسز قبول کرنے کے بجائے قانونی راستہ اختیار کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں