لودھراں میں نئے پولیس خدمت مرکز کا سنگِ بنیاد رکھ دیا گیا
لودھراں(سٹی رپورٹر)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر)علی بن طارق نے ڈی ایس پی صدر عابد حسین بھلہ کے ہمراہ نئے پولیس خدمت مرکز کا سنگِ بنیاد رکھ دیا۔
اس موقع پر ریڈر ڈی پی او خان بہادر، ایس ایچ او سٹی عمران گجر اور دیگر پولیس اہلکار بھی موجود تھے ۔یہ جدید اور سٹیٹ آف دی آرٹ پولیس خدمت مرکز دو ماہ کے اندر مکمل کیا جائے گا جہاںشہریوں کوسہولیات ایک ہی چھت تلے فراہم کی جائیں گی۔