شجاع آباد ‘نواز شریف سکولز آف ایمیننس منصوبہ جلد شروع کرنیکا اعلان
سکندرآباد(نامہ نگار) شجاع آباد کی تعلیمی تاریخ میں ایک نئے باب کا آغاز ہونے جا رہا ہے جہاں نواز شریف سکولز آف ایمیننس کے نام سے ایک جدید، انقلابی اور مثالی تعلیمی منصوبہ شروع کیا جا رہا ہے ۔
یہ منصوبہ علاقے کے بچوں کیلئے عالمی معیار کی مفت تعلیم اور روشن مستقبل کی ضمانت قرار دیا جا رہا ہے۔ اس ادارے میں دورِ حاضر کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے جدید ترین سہولیات فراہم کی گئی ہیں جن میں اے آئی لیب، روبوٹکس لیب، کمپیوٹر لیب، جنرل سائنس لیب اور آئی ٹی لیب شامل ہیں۔سکول کے ہر کلاس روم میں اسمارٹ بورڈز نصب کیے گئے ہیں تاکہ طلبہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بہتر انداز میں تعلیم حاصل کر سکیں۔