معرکۂ حق کی تقریبات شاندار انداز میں منانے کا فیصلہ
لودھراں(سٹی رپورٹر)حکومت پنجاب کی ہدایت پر معرکۂ حق کی ایک سالہ تقریبات کو شایانِ شان انداز میں منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر محمد اشرف کی زیرصدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل لیاقت علی گیلانی، اسسٹنٹ کمشنرز اور تمام محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔اجلاس میں معرکۂ حق تقریبات کے حوالے سے مختلف افسران کو ذمہ داریاں سونپی گئیں جبکہ سول سوسائٹی، تاجروں، شہریوں اور طلبہ و طالبات کی بھرپور شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے کہا کہ تقریبات میں پاک افواج کی قربانیوں، لازوال کامیابی اور دشمن کی شکست کو اجاگر کیا جائے گا۔