قوم فوج کے شانہ بشانہ، مظہر رخسار

 قوم فوج کے شانہ بشانہ، مظہر رخسار

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) پیپلز پارٹی کے تحصیل جنرل سیکرٹری مہر مظہر رخسار سیال ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پوری قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی ہے اور۔۔

 وطن عزیز کی سلامتی، خودمختاری اور وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ قوم مشکل ترین حالات میں بھی متحد ہو کر دشمن کے عزائم کو ناکام بنا سکتی ہے ۔ ہماری افواج نے جرات، پیشہ ورانہ مہارت اور ایمان کی طاقت سے دنیا کو پیغام دیا ہے کہ پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں