ذہنی معذور شخص کی لاش برآمد

 ذہنی معذور شخص کی لاش برآمد

کہروڑپکا (نمائندہ دنیا )رندہ جادہ پل کے قریب کھیت سے ذہنی معذور شخص کی لاش برآمد ۔چوکی مستی کے رہائشی رضوان نامی شخص کی لاش دیکھ کر مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع دی۔ تھانہ صدر پولیس اور فرانزک ٹیم نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے ، بعد ازاں لاش کو ریسکیو کے ذریعے تحصیل ہسپتال منتقل کیا گیا۔۔۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاش تقریباً 20 سے 25 روز پرانی ہے ۔متوفی چار بچوں کا باپ تھا اور مبینہ طور پر ذہنی توازن درست نہیں تھا جبکہ اس نے اپنی بیوی کو طلاق بھی دے رکھی تھی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں