معرکہ حق قومی تاریخ کا روشن اور سنہری باب ،اویس خورشید

معرکہ حق قومی تاریخ کا روشن اور سنہری باب ،اویس خورشید

پاک افواج نے قربانیوں اور حکمت عملی سے دشمن کے عزائم ناکام بنائے ،گفتگو

وہاڑی (خبر نگار، نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور نمائندہ میاں ثاقب خورشید ایم پی اے کے صاحبزادے میاں اویس خورشید نے کہا ہے کہ پاکستان کے دفاع اور قومی سلامتی کے لیے برپا ہونے والا ’’معرکہ حق‘‘ قومی تاریخ کا سنہری باب ہے جس میں پاکستانی افواج نے جرات، حکمت عملی اور بے مثال قربانیوں سے دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دئیے ۔اپنے ایک بیان میں میاں اویس خورشید نے کہا کہ معرکہ حق نے پوری قوم کو اتحاد، یکجہتی اور حب الوطنی کا عملی درس دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بہادر افواج اور سکیورٹی ادارے قوم کا فخر ہیں جنہوں نے ہر مشکل گھڑی میں وطن عزیز کا دفاع یقینی بنایا۔انہوں نے کہا کہ میاں ثاقب خورشید ایم پی اے کی قیادت میں حلقہ بھر میں شہداء اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے مختلف تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں تاکہ نئی نسل کو وطن سے محبت، قربانی اور قومی یکجہتی کے جذبے سے روشناس کرایا جا سکے ۔میاں اویس خورشید نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی اور ملک دشمن عناصر کے خلاف ہمیشہ سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی رہے گی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کی ترقی، استحکام اور سلامتی کے لیے ہر سطح پر اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں