میلسی میں بھی معرکہ حق ریلی پاک افواج کو خراج تحسین
میلسی (نمائندہ دنیا) افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی اور معرکہ حق بنیان المرصوص کی کامیابی کے ایک سال مکمل ہونے ۔۔۔
پر دوکوٹہ میں نجی تعلیمی اداروں کے اساتذہ، طلبہ اور شہریوں کی جانب سے ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ شرکاء نے قومی پرچم اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جبکہ پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے ۔