مولانا ادریس کے قتل پر جے یو آئی کا احتجاج

مولانا ادریس کے قتل پر  جے یو آئی کا احتجاج

وہاڑی (نمائندہ خصوصی) جمعیت علماء اسلام کے رہنما مولانا ادریس کے بہیمانہ قتل کے خلاف جمعیت علماء اسلام وہاڑی کے۔۔

 زیر اہتمام باغ والی مسجد کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے کی قیادت ضلعی جنرل سیکرٹری جمعیت علماء اسلام مولانا عمر فاروق نعمانی نے کی۔ مقررین نے کہا کہ ملک میں مہنگائی، بدامنی اور خونریزی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جبکہ آئے روز عام شہریوں اور علماء کرام کو نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کے قائد مولانا فضل الرحمن کی ہدایات پر ملک بھر کے ضلعی ہیڈکوارٹرز میں احتجاج کیا جا رہا ہے ۔مقررین نے مولانا ادریس کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے ۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ملزمان کو جلد گرفتار نہ کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کر دیا جائے گا۔ مظاہرین نے قاتلوں کی گرفتاری کے حق میں شدید نعرے بازی بھی کی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں