ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ترقیاتی منصوبوں کی کڑی نگرانی
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خصوصی انیشی ایٹو پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے ۔۔۔
تحت ضلع خانیوال میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے کڑی نگرانی کا سلسلہ جاری ہے ۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر خانیوال ملیحہ رشید نے کبیروالا اور عبدالحکیم کا تفصیلی دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر ملیحہ رشید نے واضح کیا کہ ترقیاتی منصوبوں میں معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام کھدائی اور روڈ کٹ سائٹس پر حفاظتی اقدامات ہر صورت یقینی بنائے جائیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے ۔دورے کے دوران انہوں نے مختلف جاری ترقیاتی سکیموں کا معائنہ کیا، خصوصاً زیر زمین پانی جمع کرنے کے منصوبوں کی رفتار، معیار اور تکمیل کے مراحل کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کبیروالا رانا عامر لیاقت نے بریفنگ دی۔