ترقی پانے والے 7پولیس افسروں کو رینک تفویض
وہاڑی (خبر نگار، نمائندہ خصوصی) پنجاب پولیس میں محکمانہ ترقیوں کا سلسلہ جاری ہے اسی سلسلے میں ڈی پی او آفس وہاڑی میں ۔۔
سب انسپکٹر اور اے ایس آئی کے عہدوں پر ترقی پانے والے سات پولیس افسران کے اعزاز میں تقریب منعقد ہوئی۔ڈی پی او وہاڑی تصور اقبال نے ترقی پانے والے افسران کو ان کے اہل خانہ کی موجودگی میں نئے رینک لگائے اور مبارکباد پیش کی۔سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پانے والوں میں عبدالستار اور طاہر احسن علی جبکہ اے ایس آئی کے عہدے پر محمد مقصود، راؤ محمد سلیم، عبدالخالق، محمد اقبال جویہ اور محمد الیاس شامل ہیں۔